پریس کانفرنس کے دوران شاہد خاقان اور مصدق ملک کی پی ٹی آئی کارکنوں سے ہاتھا پائی

لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے نعرے بازی کی، جس کے بعد شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک کی پی ٹی آئی کارکنوں سے ہاتھا پائی ہوئی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ماحول میں گرما گرمی ہوئی، جس کے بعد حالات کشیدہ ہوئے۔ شاہد خاقان عباسی کی نیوز کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے شور شرابہ کیا، تحریک انصاف کارکنوں نے وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی۔ پی ٹی آئی ارکان نے عمران خان کی حمایت میں پلے کارڈ اٹھائے رکھے ہیں۔

قبل ازیں شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 4 اور 5 مارچ کی درمیانی رات نوٹیفکیشن جاری ہوا، صدر، وزیراعظم، سپیکر غیر قانونی اجلاس بلانے میں ملوث ہیں، عمران خان کے پاس اکثریت ہے نہ بات کر سکتے ہیں صرف بدمعاشی کرسکتے ہیں، ہم نے میدان خالی نہیں چھوڑا، میدان میں موجود ہیں، بد معاشی کا مقابلہ اسمبلی کے اندر اور باہر بھی کریں گے، بد معاشی کی سیاست ملک میں نہیں چلے گی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نے میدان خالی نہیں چھوڑا، میدان میں موجود ہیں، بدمعاشی کا مقابلہ اسمبلی کے اندر اور باہر بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گھبرانے والے نہیں، ہم نے شرافت کی سیاست کی، عمران خان کو ہٹا کر دم لیں گے، وزیراعظم کے نمائند گان کو کوئی اخلاقی تربیت نہیں، وزیر خزانہ کو شکست کے دن سے عمران خان کی اکثریت ختم ہوچکی، ہم نے ان چوروں اور غنڈوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیراعظم عمران خان نے ارکان سے گن پوائنٹ پر اعتماد کاووٹ لیا: مریم نواز

Sat Mar 6 , 2021
مریم نواز نے کہا ہے کہ آج عمران خان نے جھوٹا اعتماد کا ووٹ لے لیا، انہوں نے ارکان سے گن پوائنٹ پر اعتماد کاووٹ لیا، پورے اسلام آباد میں کل ڈسکہ کی طرح دھند چھاگئی۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031