انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کا تاپسی پنو اور انوراگ کشیپ کے گھر چھاپہ

ٹیکس کی عدم ادائیگی اور ہیر پھیر کرنے پر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اداکارہ تاپسی پنو اور ہدایت کار انوراگ کشیپ کے گھر چھاپہ مارا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ چھاپہ 2010 میں بننے والی فینٹم پروڈکشن سے جڑے اُن لوگوں کے گھر پر مارا گیا ہے جومبینہ طور پر ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔ ریاست مہاراشٹرا کے وزیر نے چھاپے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اُن لوگوں کے گھر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جو مودی حکومت اور اس کی پالیسی کے خلاف آواز اُٹھاتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں مودی حکومت کےمتنازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کو 100 روز گزر گئے، کسانوں کا موقف ہے کہ مودی بڑی کمپنیوں کو نوازنا چاہتے ہیں، کاشتکارغریب سے غریب تر ہو جائیں گے۔مودی سرکار اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے کسانوں کی حمایت کی پاداش میں فنکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو خوفزدہ کرنے کے لئے پولیس اور ٹیکس اداروں کے ذریعے ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ شروع کئے ہوئے ہے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بالی وڈ میں انٹری کیلئے نامناسب لباس پہننے کا کہا گیا: یامی گوتم

Fri Mar 5 , 2021
بالی وڈ اداکارہ یامی گوتم نے کہا ہے کہ انہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں انٹری کیلئے نامناسب لباس پہننے کا مطالبہ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈسٹری میں 11 سال مکمل ہونے پر اداکارہ نے اپنے ڈیبیو سے متعلق ایک انکشاف کیا، یامی گوتم نے انکشاف بتایا ہے کہ آڈیشن […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031