جمعیت علماء اسلام کے رہنما مفتی اکرام اللہ کے قتل میں ملوث ملزم کو ہنگو سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
ہنگو پولیس کے مطابق یو آئی کے رہنماء مفتی اکرام اللہ کے قتل میں ملوث ملزم کو بگٹو کے مقام پر پولیس ناکہ پر گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم شاہدالرحمٰن کا تعلق قبائلی ضلع اورکزئی سے ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
چند دن قبل اسلام آباد میں فائرنگ سے جے یو آئی کے مقامی رہنما مفتی اکرام اللہ سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے تھے۔