آسٹریلین اوپن میں بڑا اپ سیٹ ، سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال شکست سے دوچار

سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلین اوپن میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا، سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال شکست سے دوچار ہو گئے، میچ کا اسکور تین دو رہا۔

میلبرن کے بلیو ٹینس کورٹ پر بڑا مقابلہ، سیڈ ٹورافیل نڈال کا سِٹسیپاس سے جوڑ پڑا۔ پہلے دونوں سیٹس میں رافیل نڈال نے فتح سمیٹی، یونانی حریف کے خلاف خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ سِٹسیپاس نے کم بیک کرتے ہوئے ٹائی بریک پر تیسرا سیٹ جیت لیا، نمبر پانچ سِٹسیپاس کا مورال ہائی، دوسرے یعنی چوتھے سیٹ میں چھ چار کی فتح اپنے نام کی۔ انہوں نے فیصلہ کن سیٹ میں بھی یہی جوش دکھایا، سات پانچ کی جیت سے نام کمایا۔ چار گھنٹے چار منٹ کا ٹف ٹائم، تھکاوٹ سے نڈھال رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست ہوئی۔

روسی کھلاڑی اسلن نے بلغارین حریف گریگور ڈیمٹروو کو ہرا کر باہر کر دیا، کورونا کے بعد ٹینس شائقین کے سامنے تگڑے مقابلے مرکز نگاہ ہیں۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پی ایس ایل 6: آئندہ میچز میں 50 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی دعوت

Fri Feb 26 , 2021
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ 6 میں شامل کراچی لیگ کے آئند میچوں کے لیے پچاس فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایونٹ میں شامل لاہور لیگ کے میچز سے متعلق […]

You May Like

کیلنڈر

September 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30