پی ٹی آئی حکومت بہت جلد جانے والی ہے، حفیظ شیخ ٹکٹ کرا لیں:محمد زبیر

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ کی گاڑی پر پاکستانی جھنڈا لگتا ہے تو پاکستان آتے ہیں، جس دن حکومت جاتی ہے وہ بھی بیرون ملک چلے جاتے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت بہت جلد جانے والی ہے، حفیظ شیخ ٹکٹ کرا لیں۔

محمد زبیر کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ سابق حکومت نے بہت قرضے لیے۔ ہم نے پانچ سال میں 10 ہزار 500 ارب قرض لیا تھا، یہ پیسے کہاں خرچ ہوئے، ہمارے پاس مکمل حساب ہے۔ موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ قرضے لیے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ کے تمام اثاثے ملک سے باہر ہیں، ان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، وہ جیسے ہی آئے، پاکستان کا 15 روز میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہو گیا۔ عمران خان ماضی میں کہتے تھے کہ حفیظ شیخ نے معیشت تباہ کردی۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آسٹریلین اوپن میں بڑا اپ سیٹ ، سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال شکست سے دوچار

Fri Feb 26 , 2021
سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلین اوپن میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا، سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال شکست سے دوچار ہو گئے، میچ کا اسکور تین دو رہا۔ میلبرن کے بلیو ٹینس کورٹ پر بڑا مقابلہ، سیڈ ٹورافیل نڈال کا سِٹسیپاس سے جوڑ پڑا۔ پہلے دونوں سیٹس میں رافیل نڈال […]

You May Like

کیلنڈر

September 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30