جہلم میں تشدد کا واقعہ‎

جہلم (کرائم رپورٹر . سیرت شاہ)

تھانہ صدر کے علاقہ اعوانہ میں چوہدراہٹ کانشہ،شاپر بیگ نہ دینے پر بگڑے چوہدریوں نے خاتون  دکاندار کو وحشیانہ تشدد کانشانہ بناڈالا
پولیس نے مقدمہ درج کے نامزد ملزمان کوگرفتار کرکے تفتیش شروع کردی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ صدر کے علاقہ اعوانہ کی رہائشی شمیم اختر ذوجہ شاہنواز نے تھانہ صدر درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گاؤں میں ایک چھوٹی سی دکان بنا رکھی ہے
جس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے گھر کا چولہا جلاتے ہیں، گزشتہ روز محمد وسیم ولد ٹھیکیدار محمد اشرف ہماری دکان پر آیا اور بسکٹ وغیرہ مانگے جو ہم نے اسے دے دیئے
 جس پر اس نے شاپر بیگ میں چیزیں ڈال کر دینے کا کہا تو ہم نے اسے بتایا کہ حکومت نے شاپر بیگ فروخت کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے، جس پر وہ بحث کرنے لگا اور گالی گلوچ شروع کر دی، میرے خاوند نے اسے گالیاں دینے سے منع کیا تو اس نے ہمارے ساتھ لڑائی جھگڑا شروع کر دیا
 اور مجھے تھپڑ مارتے ہوئے باہر نالی میں گرا دیا، اسی اثناء میں چوہدری ندیم اشرف، چوہدری نعیم اشرف پسران چوہدری محمد اشرف ولد چوہدری محمد سلیم، چوہدری ہارون سرور ولدچوہدری محمد سرور قوم گجر سکنہ اعوانہ ڈنڈے اٹھائے ہوئے آگئے،
 اسی دوران میرے بیٹے طاہر نواز، عامرنواز اور میرے خاوند نے مجھے چھڑانے کی کوشش کی تو نامزد افراد نے ہمیں گلی میں نیچے گرا کر ڈنڈوں، لاتوں، مکوں، ٹھڈوں سے مارنا پیٹنا اور غلیظ گالیاں نکالناشروع کر دیں اسی دوران میرے بائیں کان کا کانٹا بھی اتر کر گر گیا اور انہیں میں سے کسی ایک نے اٹھا لیا ہے، شور واویلہ کرنے پر گاؤں کے لوگ جمع ہو گئے، جنہوں نے بڑی مشکل سے ہماری جان چھڑائی، جس پر پولیس تھانہ صدر کے تفتیشی افسر نے زیر دفعہ 354 ت پ، 506 ت پ، 179 ت پ، 147 ت پ، 149 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔شہریوں نے تھانہ صدر پولیس کی بروقت کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ صدر ظہیر الدین بابر، انچارج پولیس چوکی کالا گجراں مطلوب حسین ندیم کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
جہلم (کرائم رپورٹر . سیرت شاہ) 
Posted in Uncategorized

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا

Fri Feb 26 , 2021
پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی گیس فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدے کی تقریب ہوئی ،وزیراعظم عمران خان نے بھی معاہدے کے تقریب میں شریک کی۔وزیرتوانائی عمرایوب اورقطر کے وزیرتوانائی نے معاہدے […]

کیلنڈر

September 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30