مقبوضہ کشمیر: ایک اور قابض بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے کیمپ میں ایک اور اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جموں کے علاقے ریپیئر کیمپ میں بھارتی فوج کے 26 سالہ اہلکار نے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔ نوجوان کا تعلق مدھیہ پردیش تھا اور حال ہی میں جموں میں تعیناتی ہوئی تھی۔

خودکشی کرنے والے اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زیادہ خون بہہ جانے کے باعث فوجی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔ تاحال خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے منتقل کردیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں 2007 سے تاحال کم ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کرنے والوں کی تعداد 496 ہوگئی ہے جب کہ وزارت دفاع نے بھارتی فوجیوں کی خودکشی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آزادی بہت قربانیوں کا ثمر، قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان کا سفر جاری ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

Tue Mar 23 , 2021
 وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آزادی بہت قربانیوں کا ثمر ہے، قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان کا سفر جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ آزادی کی تاریخ میں یوم پاکستان 23 مارچ کے دن کو کبھی فراموش نہیں کیا […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031