نارووال : عوامی خدمت کچہری ( بسلسلہ حصول ریونیو ریکارڈ ) کا انعقاد‎

نارووال : ( نمائندہ خصوصی ۔ رانامحمد مدثر )
مورخہ یکم مارچ 2021 وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نارووال کی زیر نگرانی شکرگڑھ ،ظفروال اور نارووال میں عوامی خدمت کچہری ( بسلسلہ حصول ریونیو ریکارڈ ) کا انعقاد کیا گیا
 ریونیو کھلی کچہری میں آنے والے سائلان کی شکایات کو سنا گیا
اورانہیں موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے گئےاس حوالے سےڈپٹی کمشنر نارووال ظہیر حسن نے تحصیل آفس میں منعقدہ ریونیو کھلی کچہری میں بھی سائلان کی شکایات کو سنا اوران کے فوری ازالے  کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات صادر کیے ۔ اے ڈی سی آر عائشہ غضنفر، اسسٹنٹ کمشنر سیدہ تہنیت بخاری، تحصیلدارمحمد طارق خاں، ریونیوآفیسرزمحمد ارشد، شہزاد انور سمیت تمام متعلقہ ریونیو سٹاف اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پرماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کے انعقاد سے لوگوں کو وراثتی انتقالات، فرد و رجسٹریشن،طناجائز قبضہ، ڈومی سائل کے حصول کے علاوہ دیگر معاملات حل کرنے میں بھرپور مدد مل رہی ھے
 اور اس مقصد کے لیے ڈپٹی کمشنر سے لے کر ریونیو افسران سمیت پٹواری تک ایک چھت تلے موجود ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نارووال نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کی مشکلات اور مسائل کے فوری ازالے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ھوئےشہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کریں
 اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ عوامی مسائل کا فوری ازالہ حکومت کی اولین ترجیح ھے۔
ڈپٹی کمشنر نارووال نے کہا کہ ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کے مسائل کے فوری حل کے ساتھ ساتھ قبضہ مافیا کے خلاف بلا خوف و خطر اور بلا امتیاز جاری رکھیں۔
نارووال : ( نمائندہ خصوصی ۔ رانامحمد مدثر )
Posted in Uncategorized

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شکرگڑھ میں سابق وفاقی وزیر انور عزیز چوہدری کے رسم ختم پر شرکت‎

Mon Mar 1 , 2021
شکرگڑھ : ( ماجد محمود ۔ نمائندہ Enn ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال لیگی رہنما مصدق ملک ایم پی اے رانا منان خان اور دیگر مسلم لیگی رہنما کی شکرگڑھ میں سابق وفاقی وزیر انور عزیز چوہدری کے رسم ختم پر […]

کیلنڈر

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031