کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی، پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے تفتیش میں ڈکیتی، قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث دو ملزمان جاوید علی اور شان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان نے اپنے ساتھیوں عابد چھرا اور فیض اللہ کیساتھ ملکر اہلکار شیراز کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔ 18 فروری کو ملزمان نے کانسٹیبل شیراز کو کال کر کے پختون چوک میٹروول پر بلایا۔

اہلکار کے پہنچنے پر ملزمان نے ساتھیوں کےساتھ ملکر اہلکار کو قتل کیا اور فرار ہو گئے۔ ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار ملزمان نے تفتیش میں ڈکیتی، قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔

ملزمان نے سائٹ کے علاقے میں 28 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی۔ ملزمان نے مومن آباد میں دکاندار اور شہریوں کو نقدی اور موبائلز سے محروم کیا۔ ملزمان نے فیکٹری کے مالک اور مینیجر سے اسلحے کے زور پر 50 لاکھ چھینے۔ ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان سپر لیگ 6: نیشنل سٹیڈیم میں آج گولڈن ربن ڈے منایا جائے گا

پیر مارچ 1 , 2021
پی سی بی نے سپر لیگ 6 میں بچوں میں کینسر اور چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے دن منانے کا اعلان کیا ہے۔ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گولڈن ربن ڈے منایا جائے گا۔ کینسر میں مبتلا 2 بچوں کو موں کی دستخط شدہ شرٹس بطور تحفہ دی جائیں […]

کیلنڈر

اگست 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  
%d bloggers like this: