شہرمیں غیر قانونی ویگن سٹاپ قائم کرنے پر14 گاڑیاں تھانے میں بند‎

زبیر احمد .  ای این این رپوٹر
آپ کو تازہ ترین خبر سے آگاہ کرتے ہیں کہ
ملتان شہرکے مختلف پوائنٹس پر غیر قانونی ویگن سٹاپ قائم کرنے اور کمرشل گاڑیاں پارک کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے
اس سلسلہ میں چئیرمین ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی و ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے سیکرٹری آرٹی اے کو سخت کارروائی کا حکم دیا ہے
 اور کہا ہے کہ غیر قانونی ویگن پوائنٹس قائم کرنیکی ہر کوشش ناکام بنادی جائے،ایسے غیر قانونی پوائنٹس سے چلنے والی ویگنوں کو تھانوں میں بند کر دیا جائے
عامر خٹک نے کہا کہ عدالت عالیہ کے فیصلے پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل کیا جائے،ڈیرہ اڈا سے شفٹ ہونے والے ویگن اسٹینڈز کو جی بی ایس میں دفاتر کے لئے جگہ فراہم کی جائے
جنرل بس اسٹینڈ میں موجود سہولیات میں اضافہ کیا جائے اورجنرل بس اسٹینڈ کی تزئین و آرائش کی جائے،سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر میں مختلف مقامات سے ویگن چلانے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے
گزشتہ روز پرانا شجاع آباد روڈ سے14 گاڑیوں کو تھانے میں بند کر دیا گیا
ڈیرا اڈا سے ختم کئے گئے اسٹینڈ کو جی بی ایس میں دفاترقائم کرنے کے لئے جگہ کا انتخاب کر لیا گیا ہے،انہوں نے بتایا کہ جنرل بس اسٹینڈ86 ایکڑ وسیع رقبے پر محیط ہے،بس اسٹینڈ میں47 ٹرمینل قائم کئے گئے ہیں،ان ٹرمینلز سے بیک وقت 150 گاڑیاں چل سکتی ہیں
اور3ہزار مسافر سفر کرسکتے ہیں جب کہ جنرل بس اسٹینڈ کی سہولیات کو اپ گریڈ بھی کیا جارہا ہے۔
اب تک کے لیے اتنا اپنے میزبان زبیر احمد کو اجازت اللہ نگہبان

زبیر احمد .  ای این این رپوٹر
Posted in Uncategorized

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

فیصل آباد : خصوصی ملاقات‎

Fri Feb 19 , 2021
فیصل آباد : محمدساجد ۔ نمائندہ وزیراعلی_پنجاب_جناب_عثمان_بزدار سے ملک_عمرفاروق_معاون_خصوصی_وزیراعلی_پنجاب ایم پی اے سمندری فیصل آباد #PP106 کی خصوصی ملاقات  معاون خصوصی #ملک_عمر_فاروق نے وزیر اعلی پنجاب کو حلقہ پی پی 106میں آنے کی دعوت دی وزیر اعلی پنجاب جناب عثمان بزدار نے دعوت  قبول کی اور بہت جلد حلقہ پی پی […]

کیلنڈر

September 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30