جامعہ مسجد کونڈی ونجاریاں والی میں محفل میلاد کا انعقاد کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

ڈاکٹر محمد اعظم . ڈویژنل بیوروچیف

جامعہ مسجد کونڈی ونجاریاں والی میں محفل میلاد کا انعقاد
کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں مسجد کونڈی ونجاریاں لودھراں میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا اس محفل کے منتظمین میں حاجی طارق سراج ‘ یوسف سراج ‘ راشد سراج اور ذیشان اعظم شامل ہیں
اس با برکت محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ عامر احسن نے حاصل کی اس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی

جس کی سعادت قاری محمد الیاس صاحب نے حاصل کی اس کے بعد مہتمم مسجد کونڈی ونجاریاں حافظ عبدالمجید صاحب نے اپنی مختصر اور دل پر اثر کرنے والے خطاب میں رسول پاک کی ولادت باسعادت کے موضوع پر بہت اچھے الفاظ بیان کئے ان کے خطاب کے بعد لودھراں کے مشہور عالم دین محترم قبلہ قاری ریاض الدین ثانوی نے اپنے خطاب میں رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ پر خطاب فرمایا قاری ریاض الدین ثانوی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ہمیں سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کرنی چاہیے

اس با برکت محفل میں سیاسی و سماجی شخصیات جن میں چوہدری محمد طاہر سنبل حاجی مقبول احمد ملک الطاف نمبردار بزرگوار حافظ ملازم حسین حاجی اللہ بخش اور ڈاکٹر محمد اعظم ڈویژنل بیوروچیف ای این این نیوز نے بھی اس بابرکت محفل میں شرکت کی

 

https://youtu.be/ZarIBsK8ads

یہ خبر ڈاکٹر محمد اعظم . ڈویژنل بیوروچیف نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اوچ شریف کے اکلوتے پلے گراؤنڈ گورنمنٹ ہائی سکول انتظامیہ نے تالے لگا دیے

Fri Feb 19 , 2021
محمد احسن ۔ نمائندہ اوچ شریف کے اکلوتے پلے گراؤنڈ گورنمنٹ ہائی سکول انتظامیہ نے تالے لگا دیے نوجوانوں نے روڈ بند کرکے کرکٹ میچ کھیل کر منفرد احتجاج کر ڈالا میچ کے دوران ہیڈ ماسٹر مردہ باد کے نعروں سے کمنٹری کی گئی اگر تالے نہ کھولے گئے تو […]

کیلنڈر

October 2024
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031