اسٹام فروشی کے کمپیوٹرائزڈ کارڈ تقسیم‎

 بہاولپور : چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ ڈسٹرکٹ رپورٹر
احمدپورشرقیہ تحصیلداروسب رجسٹرار محمدظفرعلی مغل رجسٹری عامرفاروق کے ہمراہ اپنے دفتر میں اسٹام فروشوں محمدمکی حیدرجلوانہ،زاہدسلیم،محمدظفربھٹہ اور محمداسلم ٹانوری سمیت اسٹام لائسنس تجدیدمکمل ہونے کے بعد تحصیل بھر کے 52اسٹام فروشوں میں سال 2021؁کے اسٹام فروشی کے کمپیوٹرائزڈ کارڈ تقسیم کیے۔
تحصیل وسب رجسٹرار محمدظفرعلی مغل نے اسٹام فروشوں کو خصوصی ہدایات جاری کیں کہ اسٹام فروش صارفین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔اسٹام فروشی کی مدمیں مصنوعی قلت اورمصنوعی گرانی سے گریز کریں اور اسٹاموں کی فروخت کو سرکاری ریٹ پر یقینی بنائیں۔کوئی بھی اسٹام فروش اصل بندے کے بغیر کسی کو بھی اسٹام جاری نہ کریں
 ہرماہ اسٹام فروشوں کے ریکارڈ کو چیک کیاجائے گا۔ریکارڈ درست نہ ہونے کی صورت میں اسٹام فروش کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے لائسنس کو کینسل کردیاجائیگا۔ حکومتی احکامات کے مطابق کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کویقینی بنائیں، ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ اسٹام فروش محمدمکی حیدرجلوانہ نے تحصیل وسب رجسٹرار محمدظفرعلی مغل کودرخواست پیش کی کہ گزشتہ کچھ ماہ سے اسٹام فروشوں کو اسٹاموں کا اجراء بہاولپور سے کیا جاتاہے۔
جس میں اسٹام فروشوں کو شدیدمشکلات درپیش آتی ہیں اگر اسٹام فروشوں کو اسٹام پہلے کی طرح احمدپورشرقیہ خزانہ کے دفتر سے اجراء کیے جائیں تو اسٹام فروشوں کی مشکلات حل ہونے کے ساتھ ساتھ اسٹام بھی باآسان حاصل کرسکیں گے۔
Posted in Uncategorized

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

چمن لیویز کی اعلی احکام کا عوام سے ایک اور وعدہ وفا‎

Thu Feb 11 , 2021
چمن لیویز کی اعلی احکام کا عوام سے ایک اور وعدہ وفا کیا گیا   چند دن قبل کلی جیلانی میں مسجد کے سامنے فائرنگ کرنے والے ایک ڈاکوں کو پہلےگرفتار کرلیا گیا تھا اب دو مزید ڈاکووں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ڈاکووں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان عبدالصادق […]

کیلنڈر

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031