پرنسپل کا اساتذہ سے ہتک آمیز رویہ

کلرسیداں : ( رپورٹ راجہ کامران منیر )

پرنسپل کا اساتذہ سے ہتک آمیز رویہ

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیداں کی اساتذہ نے بائیکاٹ کرکے احتجاج شروع کردیا

تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کی شان سمجھا جانے والاگورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیداں نئی پرنسپل کے آنے کی وجہ سے مسائل کی آماجگاہ بن گیا ہے۔پچھلے ایک ماہ سے اساتذہ اور پرنسپل کے درمیان پائے جانے والے اختلافات گزشتہ روز شدت اختیار کر گئے جب پرنسپل کی طرف سے فیمیل اساتذہ کی کردار کشی کا واقعہ سامنے آیا۔۔۔ بروز ہفتہ ٹیچرز کےکسی پرائیویٹ ایشو پر اساتذہ کو چار بجے تک سکول میں بٹھائے رکھا جو ٹیچرز یونین کے نمائندگان نے بروقت نوٹس لیا اور وہاں پہنچ گئے۔۔ ایک کلاس فور کی طرف سے ایک فیمیل ٹیچر کے ساتھ پرنسپل کے سامنے بدتمیزی کی گئی اور دھمکیاں دی گئیں لیکن پرنسپل نے اس کلاس فور کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے لیب اٹینڈنٹ پر الزامات عائد کر کے انکوائری کی دھمکی دی۔۔۔ اساتذہ نے موقف اپنایا کہ پرنسپل کی طرف سے آئے روز اساتذہ کو برا بھلا کہنا وطیرہ بن چکا ہے۔۔۔ اور اساتذہ کو ٹارچر کرکے ذہنی مریض بنایا جا رہا ہے۔۔کل بروز اتوار مذکورہ سکول کی23 اساتذہ نے مقامی ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو پرنسپل کے رویے کے خلاف درخواست دی۔

آج بروز سوموار یہ معاملہ دوبارہ طول پکڑ گیا جب پرنسپل کی طرف سے اساتذہ کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور دھمکیاں دینے والے کلاس فور کو چھوڑ کرلیب اٹینڈنٹ کے خلاف انتقامی کاروائی شروع کی گئی اور کچھ ٹیچرز کی کردار کشی شروع کر گئی اور گھٹیا الزامات لگانے شروع کیے گئے۔

سکول کے تمام سٹاف نے پرنسپل کے اس رویے کے خلاف ہڑتال کر دی جس پر پنجاب ٹیچرز یونین کے نمائندگان,میڈیا نمائندگان اور تھانہ کلرسیداں کے نمائندگان وہاں پہنچ گئے۔۔ سی ای او آفس کی طرف سے سکندر فیاض (اے ای او) بھی انکوائری کے لیے پہنچ گئے ۔۔۔ابتدائی طور پر مزکورہ کلاس فور اور لیب اٹینڈنٹ کو معطل کر دیا گیا اور پرنسپل کے خلاف انکوائری کرنے کی سفارش کر دی گئی۔۔اساتذہ کرام نے پنجاب ٹیچرز یونیں کی طرف سے یقین دہانی پر احتجاج ملتوی کردیا اور کہا کہ تین دن تک اگر مزکورہ پرنسپل کو یہاں سے ہٹایا نہ گیا تو دوبارہ احتجاج کیا جائے گا۔۔ پنجاب ٹیچرز یونین نے اعلان کیا کہ انتظامیہ جلد سےجلد معاملے کی انکوائری کرکے مذکورہ پرنسپل کو کسی اور سکول میں بھیجے ورنہ سکول کے اساتذہ کےساتھ پنجاب ٹیچرز یونین اور سول سوسائٹی بھی احتجاج کا اعلان کرے گی

کلرسیداں : ( رپورٹ راجہ کامران منیر )

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سمندری : فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح

Tue Feb 9 , 2021
فیصل آباد : محمدساجد . انٹرنی رپورٹر ملک_عمرفاروق_معاون_خصوصی_وزیراعلی_پنجاب کی خصوصی کاوش سے سمندری کا حلقہ پی پی106 کی عوام کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ملک عمر فاروق نے اپنے ہاتھوں سے کیا ملک_عمرفاروق_معاون_خصوصی_وزیراعلی_پنجاب نے میڈیکل کیمپ کا وزٹ کیا اور میڈیکل کیمپ کے حوالے […]

کیلنڈر

September 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30