پشاور : کالجوں میں پرنسپلز کی میرٹ پر تعیناتی

( نمایئندہ خصوصی . حمیم اللہ )

پشاور:کالجوں میں پرنسپلز کی میرٹ پرتعیناتی

کیلئے معیار تیار، انٹرویوز خود لونگا : کامران بنگش
قائدانہ صلاحیتوں کے حامل اساتذہ سے پچاس کالجز میں میرٹ کی بنیاد پر پرنسپلز کی تعیناتی کے لئے درخواستیں طلب، کامران بنگش

‎محکمہ اعلی تعلیم کی اعلی سطح کی اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے جس میں شفافیت، میرٹ اور قائدانہ صلاحیتوں کے حامل گریڈ 19 اور 20 کے اساتذہ کرام سے پچاس کالجوں میں پرنسپلز کی تعیناتی کے لئے درخواستیں طلب کرلیں گئیں۔
‎پرنسپلز کی تعیناتی کے لئے محکمانہ سرچ کمیٹی قائم کردی گئیں۔
معاون خصوصی کامران بنگش نے معیاری اعلی تعلیم کے حصول کے لئے پرنسپلز اور اساتذہ کے کردار کو سراہا اور میرٹ پر تقرری کو قابل عمل بنانے کے لئے بہترین پرنسپلز کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
پرنسپلز کی تعیناتی بارے اجلاس میں یہ بات واضح کردیں گئیں کہ سزا اور جزا کے عمل کی بنیاد پر اساتذہ کی تقرری اور تعیناتی ہوگی۔ بہترین پرنسپل چند ماہ میں متعلقہ کالجز کے معیار کو اوپر لے جائیں گے اور ایک معیار کے تحت ہی پرنسپلز کی تعیناتی ہوگی۔

پچاس کالجوں میں پرنسپلز کی طعیناتی کیلئے معیار تیار کرلیا گیا ہے جس کے تحت پہلی مرتبہ انٹرویو اور میرٹ کی بنیاد پر کالج پرنسپلز کی طعیناتی عمل میں لارہے ہیں : کامران بنگش

وزیراعلی محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلی تعلیم کامران بنگش نے کہا ہے کہ پہلی دفعہ کالجوں میں پرنسپلز کی طعیناتی کیلئے محکمانہ معیار کے مطابق سیٹ کرائیٹیریا تیار کرلیا گیا ہے۔اس معیار کے تحت پچاس کالجوں میں پرنسپلز کی آسامیوں کو پُر کیا جارہا ہے جس سے تعلیمی اداروں کو قائدانہ صلاحیت کے حامل رہنما ملینگے۔ وہ محکمہ اعلی تعلیم کے کمیٹی روم میں اعلی سطح اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں سیکرٹری اعلی تعلیم داود خان، ایڈیشنل سیکرٹری، ڈائریکٹر کالجز، کوالٹی اشورنس اور ڈائریکٹوریٹ کے دیگر افسران موجود تھے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ پچاس کالجز کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف ہائیر ایجوکیشن پرنسپلز کی آسامیوں کیلئے دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے درخواستیں وصول کرے گا۔ ان درخواستوں میں متعلقہ کالجوں کیلئے دلچسپی ظاہر کرنے والے امیدواروں کی جانچ پرک ہوگی۔ جس کیلئے ڈیپارٹمنٹل سرچ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ درخواستوں کی جانچ پڑتال ایڈمنسٹریشن، کالج مینجمنٹ پلان اور مارکیٹ لینکجز سمیت دیگر اکائیوں پر ہوگی۔

کامران بنگش کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ کالج پرنسپلز کی طعیناتی میرٹ اور طلبا کے وسیع تر مفاد میں کررہے ہیں ۔ کالج پرنسپلز کیلئے بھی کرائیٹیریا بنادیا گیا ہے ۔ پرنسپلز کی آسامی کے لئے خواہشمند امیدواروں کی پروفائل سکورنگ ہوگی۔ سکورنگ میں امیدواروں کے پچھلے کیرئیر، ایڈمنسٹریشن اور قائدانہ صلاحیت سمیت سافٹ سکلز اور مارکیٹ لنکجز جیسے بنیادی اکائیوں پر سکورنگ ہوگی۔ زیادہ سکور کرنے والے امیدوار ان آسامیوں پر طعیناتی کے اہل قرار دیے جائینگے۔

معاون خصوصی نے پرنسپلز کی آسامیوں کیلئے بھیجی جانی والی سمری کو یکسر مسترد کرتے ہویے کہا کہ آج سے محکمہ اعلی تعلیم میں کسی بھی طیناتی کیلئے معیار اور میرٹ کو اہمیت دی جائیگی۔ اداروں کو چلانے کیلئے کچھ کر گزرنے کے خواہش رکھنے والے قائدین چاہیے۔خانہ پُری سے کام نہیں چلے گا۔ ہر کسی نے اپنے عہدے اور اختیارات کے مطابق ڈلیور کرنا ہوگا

معاون خصوصی کامران بنگش نے اپیل کی کہ جن اساتذہ میں قائدانہ صلاحیت ہے۔ مستقبل کا لائحہ عمل رکھتے ہیں اور محکمہ اعلی تعلیم میں طلبا کیلئے کچھ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ان کیلئے سنہری موقع ہے کہ وہ آگے آئیں اور محکمہ میں جاری ریفارمز کا حصہ بن کر تعلیمی میدان میں اپنا لوہا منوائیں۔
کامران بنگش نے بتایا کہ میرٹ کی بالادستی اور میرٹ کے تحت طعیناتی پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے جس پر کوئی سامجھوتہ نہیں ہوگا۔ کالجوں کے معیار کی بہتری بچوں کے مستقبل سے جُڑی ہے ۔ پچاس کالجوں سے شروعات کی ہے۔ تین سو کالجوں میں پرنسپلز کی طعیناتی اسی عمل کے تحت کی جائیگی۔ یونیورسٹیاں اور کالجز پاکستان کی سطح پر نہیں بلکہ دنیا کی سطح پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے طلبا کو تیار کریں۔

معاون خصوصی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق وزیراعلی محمود کی قیادت میں تعیمی اداروں کو مثالی بنارہے ہیں ۔ پرنسپلز کی کارکردگی جانچنے کیلئے پیمانہ تشکیل دیا گیا ہے۔ جن میں کام کرنے کی لگن ہے وہ سامنے آئیں ۔ سزا اور جزا کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ جو ڈلیور نہیں کرسکتا اس کیلئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حوا کی بیبٹی کو زندہ جلانے کی کوشش ظلم کی انتہا

Sun Feb 7 , 2021
کوٹ ادو : ملک ابوبکر ای این این نیوز حوا کی بیبٹی کو زندہ جلانے کی کوشش ظلم کی انتہا جسے سن کر انسانیت کانپ اٹھے ۔۔۔ یہ واقعہ موضع مرہٹہ پیر عادل میں پیش آیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے سوالیہ نشان ۔ عبدالعزیز ولد محمد حسین قوم سندیلہ […]

کیلنڈر

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031