تنخواہ مانگنے پر مالک نے ملازم کو آگ لگادی‎

زبیر احمد .  ای این این رپورٹر

آپ کو تازہ ترین خبر سے آگاہ کرتے ہیں کہ
ملتان میں  سفاک مالک نے تنخواہ مانگنے پر ملازم کو بیمہانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مبینہ طور پر آگ لگادی۔
پولیس کے مطابق ارشاد نامی لڑکا واپڈا ٹاؤن کے عمر اکرم کے گھر پر ملازمت کرتا تھا، ارشاد نے اپنی تنخواہ مانگی تو عمر طیش میں آگیا۔
سفاک مالک نے پہلے تو ملازم کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد مبینہ طور پر اسے آگ لگادی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا۔
واقعے کی اطلاع  ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی لڑکے کو نشتر ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کردیا جبکہ سفاک مالک کو گرفتار کرلیا ۔
دوسری جانب انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس (آئی جی) نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

زبیر احمد .  ای این این رپورٹر
Posted in Uncategorized

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شاہ کوٹ میں گھریلو جھگڑے پر 4 خواتین قتل‎

Mon Feb 1 , 2021
زبیر احمد . ای این این رپوٹر آپ کو تازہ ترین خبر سے آگاہ کرتے ہیں کہ ننکانہ صاحب (شاہ کوٹ) میں گھریلو جھگڑے پر چارخواتین کو قتل کردیاگیا، ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ شاہ کوٹ کے علاقے بسم اللہ کالونی میں ملزم شکیل نے گھریلو […]

کیلنڈر

October 2024
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031