بھارت میں ٹی ٹونٹی سے متعلق خدشات دور نہ ہونے پر ایونٹ کا مقام تبدیل کیا جائے، پی سی بی

چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا ہے کے بھارت میں ٹی ٹونٹی سے متعلق خدشات سے آئی سی سی کو خط لکھا ہے۔ احسان مانی نے مطالبہ کیا ہے کے خدشات دور نہ کیے گئے تو ایونٹ کہیں اور منتقل کیا جائے، پی سی بی انتظامیہ میں اختلافات کی خبروں میں صداقت نہیں۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کو خط لکھا ہے کہ بھارت میں سکیورٹی کی یقین دہانی کرائے، اگر ایسا نہ ہوا تو ایونٹ کا مقام تبدیل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے اسپانسر ڈھونڈ رہے ہیں۔ احسان مانی نے اپنے اور وسیم خان سے متعلق منفی خبروں پر افسوس کا اظہار کیا۔ محمد حفیظ سے متعلق ان کا کہنا تھا کے محمد حفیظ کو سنٹرل کنٹریکٹ آفر کیا تھا جس سے انہوں نے انکار کردیا۔

احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی اس سال بھی مشکل ہے، سری لنکا نے جون میں میزبانی کا کہا تھا لیکن اب تاریخوں کا مسئلہ آرہا ہے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

یوئیفا چیمپئنز لیگ، چیلسی نے اٹلیٹکو میڈرڈ کو ہرا دیا

Tue Mar 2 , 2021
فٹبال یوئیفا چیمپئنز لیگ پری کوارٹرز فائنل میں چیلسی نے اٹلیٹکو میڈرڈ کو ایک صفر سے ہرا دیا، فیصلہ کن گول گائروڈ نے اڑسٹھویں منٹ ایروبک سٹائل میں کیا۔ سپر سٹار لوئس سوآریز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ الٹا پھڈے باز کھلاڑی کا حریف انٹونیو روڈیگر سے […]

You May Like

کیلنڈر

May 2024
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031