ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 84 پیسے اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اوگرا نے عوام پر ایل پی جی بم گرا دیا۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 84 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔ گھریلو سلنڈر 21 روپے 78 پیسے مہنگا کر دیا گیا، کمرشل سلنڈر 84 روپے مہنگا ہوگیا۔

اوگرا نے مارچ کیلئے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایل پی جی ایک روپے 84 پیسے فی کلو مہنگی کر دی گئی جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 159 روپے 73 پیسے فی کلو ہوگئی جبکہ فروری میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 157 روپے 89 پیسے فی کلو مقرر تھی۔

اسی طرح ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 21 روپے 78 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1884 روپے 92 پیسے ہوگئی ہے جبکہ فروری میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1883 روپے 14 پیسے تھی۔ کمرشل سلنڈر 7168 کی بجائے 7252 روپے میں دستیاب ہوگا۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مایہ ناز پاکستانی باکسر محمد وسیم شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Mon Mar 1 , 2021
مایہ ناز پاکستانی باکسر محمد وسیم شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، ان کی بارات کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی شرکت کی۔ باکسر محمد وسیم کے نکاح کی تقریب گزشتہ دنوں سادگی سے کراچی میں منعقد ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق باکسر محمد وسیم کی […]

You May Like

کیلنڈر

November 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930