سعودی سرمایہ کاری پنجاب میں ترقی کا نیا دور لائے گی: مریم نواز

 پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی جہت پر لے جائیں گے، سعودی سرمایہ کاری پنجاب میں ترقی کا نیا دور لائے گی، پاکستان سعودی مشترکہ بزنس کونسل کے وفد کو خوش آمدید کہتی ہوں۔

سعودی پاکستان بزنس کونسل کے سربراہ شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے بہترین میزبانی پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ ہم نے یہاں آنے سے قبل سرکاری اور نجی شعبے میں موجود امکانات کا مطالعہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ایجنڈے میں بہت سی چیزیں شامل ہیں خاص طور پر زراعت۔ پنجاب کی زمینیں بہت زرخیر ہیں، ہم پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہیں اور سمجھتے ہیں کہ پنجاب سے شراکت داری بہت اہمیت کی حامل ہے۔

شہزادہ منصور نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کو بہت پہلے پاکستان آنا چاہئے تھا، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، ہم پاکستان میں صرف کاروبار کے لیے نہیں آ رہے بلکہ ہم پاکستان کے ساتھ مل کر درپیش چیلنجز کے حل کے لیے کام کریں گے۔ ہم اگلے چار برس میں کم لاگت میں 10 لاکھ گھر تعمیر کریں گے۔

انہوں نے پاکستان میں صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت سمیت کئی شعبوں میں شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

راولپنڈی سستے بازار سے ہمارے نمائندہ راحیل کشمیری کی خصوصی ویڈیو رپورٹ

Sun Oct 12 , 2025

You May Like

کیلنڈر

November 2025
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930