مصر برادر ملک، دوطرفہ تعاون سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہونگے: فیلڈ مارشل

اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر مصر پہنچے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مصری وزارت دفاع پہنچنے پر فیلڈ مارشل کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا، سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، فیلڈ مارشل نے گمنام سپاہیوں کی یادگار، مرحوم صدر محمد انوار السادات کے مزار پر پھول چڑھائے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، دوطرفہ دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مصر پاکستان کا برادر ملک ہے، دونوں ملکوں کے مابین تعاون سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے۔

سید عاصم منیر نے کہا کہ دوطرفہ تعاون سے علاقائی امن اور استحکام میں بھی مدد ملے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کی جامع الازہر کے شیخ اعظم احمد الطیب سے بھی ملاقات ہوئی، اس موقع پر مسلم امہ کو درپیش چیلنجز اور انتہا پسندانہ نظریات کے خاتمے پر گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے اسلام کی حقیقی تعلیمات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Like

کیلنڈر

November 2025
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930