عالمی ثالثی عدالت: عمر اکمل پر 12 ماہ کی پابندی، 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد

عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل پر 12 ماہ کی پابندی اور بیالیس لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا، عالمی عدالت نے انڈیپنڈ نٹ ایڈجوڈیکٹر کے فیصلے کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈاور عمر اکمل کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں پر فیصلہ سنایا۔

فیصلے کے مطابق پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.4.4کی ایک مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر 12 ماہ کی پابندی اور بیالیس لاکھ اور پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ 20 فروری 2020 کو معطلی کا شکار ہونے والے عمر اکمل اب بیالیس لاکھ پچاس ہزار روپے کی رقم جمع کرائیں گے۔ کرکٹر پی سی بی کے سکیورٹی اور انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے طے شدہ ری ہیب پروگرام پر عمل کرکے دوبارہ مسابقتی کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔

عالمی عدالت نے عمر اکمل کے دو موبائل فونز واپس کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے، دونوں موبائل فونز تحقیقات کی غرض سے پی سی بی کے سیکورٹی اینڈ ویجلنس ڈیپارٹمنٹ کی تحویل میں ہیں

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیر اعلی پنجاب سے درخواست زیر دفعات 32/34 کالونی ایکٹ براٸے بیدخلی ناجائز قابضین اراضی

Fri Feb 26 , 2021
رپورٹ چنیوٹ ڈپٹی بیوروچیف ۔ ملک غلام مرتضٰے ای این این نیوز وزیر اعلی پنجاب سے درخواست زیر دفعات 32/34 کالونی ایکٹ براٸے بیدخلی ناجاٸز قابضین اراضی مختصص براٸے قبراستان پکی ماڑی موضع سدیو تحصیل بھوانہ ضلع چنیوٹ چنیوٹ ڈسٹرکٹ نیوز ۔ قبراستان پکی ماڑی موضع سدیو ریکارڈ مال میں […]

You May Like

کیلنڈر

May 2024
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031