سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا: وزیراعلی عثمان بزدار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا، پہلے فیز میں 1300 ارب روپے کی کاروباری سرگرمیاں ہونگی، ماضی میں پلاننگ کے بغیر منصوبے عوام کیلئے اذیت کا باعث بنے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر رہے ہیں، لاہور کی تاریخ میں ناقابل فراموش تبدیلی آ رہی ہے، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ 300 ایکڑ پر مشتمل ہوگا، منصوبے کے تحت شجرکاری کو خصوصی اہمیت حاصل ہوگی، لاہور کے حوالے سے تحریک انصاف کا وژن واضح ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کسی خطرے سے کم ںہیں، لاہور میں اربوں روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، لاہور میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گئی، گھروں کی فراہمی کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے، لاہور کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی ساؤتھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے رواں برس کیلنڈر کا اعلان

Fri Feb 26 , 2021
کراچی ساؤتھ باکسنگ ایسوسی ایشن نے سال 2021ء کے باکسنگ کیلنڈر کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلنڈرکے تحت ایسوسی ایشن تین چیمپئن شپ اوردس ٹورنامنٹس سمیت 13مقابلوں کا کراچی ساؤتھ کے مختلف وینیوز پر انعقاد کرے گی۔ سیکریٹری ساؤتھ باکسنگ ایسوسی ایشن عبدالرزاق بلوچ کے مطابق اس شیڈول میں […]

You May Like

کیلنڈر

January 2025
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031