حکومت کو سوشل میڈیا رولز میں ترمیم کیلئے مہلت مل گئی

حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے سوشل میڈیا رولز میں ترمیم کیلئے 1 ماہ کا مزید وقت مانگ لیا جس پر عدالتِ عالیہ نے وفاقی حکومت کو 2 اپریل تک کی مہلت دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اسلام آباد اطہر من اللّٰہ نے نئے سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔عدالتِ عالیہ نے حکم دیا کہ اٹارنی جنرل پاکستان آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کریں، رپورٹ دیکھ کر ہی سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ دیں گے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ہم پہلے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنا چاہتے ہیں، کچھ لوگوں کی رائے لی گئی ہے، دیگر فریقین کو بھی سنیں گے جس پر عدالت نے مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ سوشل میڈیا رولز سے متعلق تمام درخواستیں 2 اپریل کو مقرر کی جائیں

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 50 اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشتگر نورستان مارا گیا

Fri Feb 26 , 2021
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 50 اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشتگردمارا گیا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے طیارزہ میں خفیہ اطلاع پر اہم کارروائی کی گئی ،سکیورٹی فورسزکی کارروائی میں دہشتگردکمانڈر نورستان عرف حسن […]

You May Like

کیلنڈر

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031