کوئٹہ پولیس لائن میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ملازم نےبیوی کوگھریلو تنازعے پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کرکے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق پولیس لائن میں میں رہائش پذیربی سی کے ملازم عثمان چوہان نے نامعلوم گھریلو تنازؑے پر مشتعل ہوکر اپنی بیوی پر فائرنگ کرکے اسے شدیدزخمی کردیا بعد میں اس نے اپنی کنپٹی پر فائرکرکے خودکشی کرلی جسکی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ اس کی بیوی تشویشناک حالت میں ٹراما سیںٹر میں زیر علاج ہے۔