ایف آئی اے کی کارروائیاں، انسانی سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزم گرفتار

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائیاں انسدادِ انسانی سمگلنگ اور کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی جانب سے کی گئیں، گرفتار ملزمان میں سلیم، ذیشان احمد اور محمد ابراہیم شامل ہیں جنہیں لاہور اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

تحقیقات کے مطابق ملزم سلیم نے ایک شہری کو سپین کے ورک ویزا کا جھانسہ دے کر 75 لاکھ روپے ہتھیائے اور بعد ازاں روپوش ہو گیا جبکہ ذیشان احمد اور محمد ابراہیم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث پائے گئے۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 13 لاکھ 55 ہزار روپے نقد، حوالہ ہنڈی کی دستاویزات اور ڈیجیٹل شواہد برآمد کیے گئے ہیں، تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ 

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کیں، مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آچکی: وزیر خزانہ

Wed Oct 22 , 2025
 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی […]

You May Like

کیلنڈر

December 2025
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031