نارووال : ( سٹی کرائم رپورٹر
رانا محمد شفیق Enn.news تحصیل ظفروال )
نوجوان نسل بالخصوص طلبہ کو نظریہ پاکستان سے روشناس کرانا طلبہ کی کردار سازی کرنا اور نوجوان نسل کو قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کے حوالے سے شعور اور آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار مسلم سٹوڈنٹس ارگنائزیشن( ایم ایس او) پاکستان کے مرکزی ناظم عمومی سردار مظہر نے نظریہ پاکستان سیمینار بعنوان تحریک آزادی میں طلبہ کا کردار سے بار ہال نارووال میں منعقدہ سمینار سے کیا ۔ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے ہونے والے اس سیمینار میں ملک مظہر جاوید ایڈووکیٹ ، عبید عباسی سربراہ مسلم طلبہ محاذ، شہیر سیالوی صدر سٹیٹ یوتھ پالیمنٹ،صدر جمہوری وطن پارٹی کامران سعید عثمانی،صوبائی ناظم اطلاعات MSO پنجاب بلال ربانی ،ناظم MSO ضلع نارووال ایڈووکیٹ احسن متین ، میں۔ اشفاق ایڈووکیٹ ،چودھری حمزہ رندھاوا ایڈووکیٹ ، آصف اولكه ایڈووکیٹ عابد بھٹی ایڈووکیٹ ڈاکٹر اسامہ صغیر اسد صدر نیشنل یوتھ پاکستان،مذہبی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر زاھد نعمانی اور مولانا مفتی امجد صاحب نے بھی اظہار خیا ل کیا۔ اس موقع پر ناووال کے ینگ وکلا، کالجز ،یونیورسٹیز اور مدارس دینیہ کے طلبہ نے شرکت کی سمینار کے شرکا ء کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خالصتاً اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا اسی نظریے کی بنیاد پر مسلمانان پاک و ہند نے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کئےتھے آج مملکت خداد پاکستان کو مسائل سے نکالنے کے لیے پاکستان کو قائد و اقبال کا فلاحی اسلامی پاکستان بنانا وقت کی ضرورت ہے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے اپنے 19 سالہ تنظیمی کرئیر میں جذبہ حب الوطنی سے سرشار نوجوانوں کی ایسی کھیپ تیار کی ہے جو مملکت خداد پاکستان کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنا باعث سعادت سمجھتی ہے۔ سمینار کے شرکا ء نے حالیہ دنوں تعلیمی اداروں کی دوبارہ بندش پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھولے رکھنے کی استدعا بھی کی مقررین نے حالیہ دنوں عورت مارچ میں ہونے والی شعائر اسلام کی توہین کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے اس بے ہودہ مارچ پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا سیمینار میں موجودہ طلبہ قیادت نے طلبہ کے حقوق کی جنگ جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا