پی سی ایل 6 کا سنسنی خیز مقابلہ، پشاور زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کے ایک سنسنی خیز میچ میں پشاور زلمی نے پہاڑ جیسا ہدف عبور کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں‌ سے شکست دیدی ہے۔

کپتان وہاب ریاض اور رتھرفورڈ نے میچ کے آخری اوورز میں جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ وہاب ریاض 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ رتھرفورڈ 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے دیگر بلے بازوں نے امام الحق 41، حیدر علی 50 اور شعیب ملک 34 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاو زلمی کو جیت کیلئے 199 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سرفراز احمد نے آج کیپٹن اننگز کھیلی تھی۔ انہوں نے صرف 40 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 81 رنز بنائے۔

دیگر بلے بازوں میں اعظم خان اور فاف ڈوپلیسی کی جانب سے بھی شاندار بیٹںگ کا مظاہرہ کیا گیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے اپنے شارٹس سے شائقین کرکٹ کو خوب محظوظ کیا۔

اعظم خان نے 6 گیندوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47 جبکہ فاف ڈوپلیسی نے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 37 رنز بنائے۔

یوں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پشاور زلمی کے باؤلرز کی خوب دھلائی کی۔ گلیڈٰ ایٹرز نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کے ثاقب محمود کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 34 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہاب ریاض دو اور محمد عمران ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان کو ساوتھ ایشین سائیکلنگ چیمپپن شپ کی میزبانی مل گئی

Sat Feb 27 , 2021
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ساؤتھ ایشین سائیکلنگ چیمپپن شپ کی میزبانی مل گئی ہے ایونٹ اسلام آباد یا پشاورمیں کرایاجائے گا جس میں ساوتھ ایشین کے دس ممالک شریک ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا […]

You May Like

کیلنڈر

November 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930