پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی گیس فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدے کی تقریب ہوئی ،وزیراعظم عمران خان نے بھی معاہدے کے تقریب میں شریک کی۔وزیرتوانائی عمرایوب اورقطر کے وزیرتوانائی نے معاہدے پر دستخط کئے ۔معاہدے کے تحت قطر پاکستان کو 10 سال کیلئے تین ملین ٹن ایل این جی فراہم کرے گا۔معاہدے کے تحت قطر پیٹرولیم کی جگہ قطر گیس کمپنی پاکستان کوایل این جی فراہم کرے گی ۔
مشیر پٹرولیم ندیم بابرکاکہناہے کہ معاہدے سے باہمی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا،ایل این جی کا بہترین معاہدہ وزیراعظم کی قیادت میں طے پایا۔پاکستان اورقطرکے درمیان ایل این جی معاہدہ تاریخی ہے ۔