محکمہ ایکسائز نے احمدپورشرقیہ میں بلا نمبری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن ‎

احمد پور شرقیہ ( چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ ڈسٹرکٹ رپورٹر  ) محکمہ ایکسائز نے احمدپورشرقیہ میں بلا نمبری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز انچارج احمد پور شرقیہ انسپکٹر محمد عابد و انسپکٹر ملک شبیر نے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بہاولپور جام سراج احمد کی ہدایت پر  اپنے عملہ کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات پرنا کہ بند ی کرتے ہوئے درجنوں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کو چیک کیا اور 12 عدد بغیر نمبر موٹر سائیکل تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ جبکہ 3 عدد تھانہ ڈیرہ نواب صاحب میں بند کیے انچارج محمد عابدنے صحافیوں کو بتایاکہ بلا نمبر موٹر سائیکل چلانے والے حضرات کو کوئی رعایت نہ دی جائے گی جو بھی لوگ بلا نمبر موٹر سائیکل چلا رہے ہیں ان سے گزارش ہے
 کہ جلدی اپنے موٹر سائیکل رجسٹریشن کروا لیں ورنہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں  بغیر رجسٹریشن گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو کوئی رعایت نہ دی جائے گی اس موقع پر انسپکٹر شبیر احمد اور دیگر اہلکار بھی موجود تھے
( چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ ڈسٹرکٹ رپورٹر  )
Posted in Uncategorized

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

افسوس ناک خبر ‎

Tue Feb 9 , 2021
محمد محبوب انجم کی نیوز رپورٹ کے مطابق ہیڈراجکاں سے احمد پور شرقیہ بارات جاتے ہوے24DNBکے قریب گاڑی کا ایک اور گاڑی سے ٹکرا جانے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے4 نوجوان براتی موقع  پر دم توڑ گئے

کیلنڈر

September 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30