سیدنورکی 71ویں سالگرہ، پاکستان ایوارڈزاکیڈمی کے زیراہتمام تقریب

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر سید نور 71برس کے ہوگئے، اس موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ایوارڈ زاکیڈمی کے زیر اہتما م تقریب میں سید نور نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔ان کاکہناتھاکہ آج جب میں کیک کاٹ رہا ہوں تواس کا واضح پیغام ہے کہ میرے زندگی کے 70 سال کٹ گئے ہیں ۔انہوں نے فلم انڈسٹری کی بحالی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ایک ایسے ادارے کی ضرورت ہے جو فلم انڈسڑی کو سپورٹ کرے۔

واضح رہے کہ فلمسٹار صائمہ سید نور کی اہلیہ ہیں جبکہ وہ خود پاکستان کے منجھے ہوئے ہدایتکاروں میں سے ایک ہیں، سید نور نے پاکستانی فلم انڈسٹری کے زوال کے باوجود مقبول فلمیں بنائیں جن میں مجاجن، جھومر ، سنگم ، گھونگھٹ، سرگم اور چوڑیاں سمیت دیگر شامل ہیں۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن کا بڑا کارنامہ،افریقہ کی بلند ترین چوٹی سر کر لی

Sat Feb 27 , 2021
پاکستان کوہ پیما اسد علی میمن نے براعظم افریقہ کی بلند ترین چوٹی کو دنوں کے بجائے گھنٹوں میں سر کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما اسد علی میمن نے اپنا وعدہ پورا کردیا اور براعظم افریقہ کی بلند ترین ماؤنٹ کیلی منجیرو صرف […]

You May Like

کیلنڈر

January 2025
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031