پاکستان نے بھارت (pakistan u-19 vs india u-19)کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا۔پاکستانی کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں جشن منایا،سجدہ شکر بھی ادا کیا۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 348 رنز کا بھاری ہدف دیا جواب میں پوری بھارتی ٹیم 156 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔
دبئی میں ہونے والے فائنل کا ٹاس بھارت نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو انہیں انتہائی مہنگا پڑا۔
پاکستانی بیٹنگ
پاکستان نےمقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنائے،پاکستانی بیٹر سمیر منہاس نے 172رنز کی شاندار اننگز کھیلی،سمیر منہاس نے 113گیندوں پر 172رنز بنائے، ان کی اننگز میں 17چوکے، 9چھکے شامل تھے۔
احمد حسین نے 56 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3چوکے اور ایک چھکا شامل تھے ، عثمان خان نے 35،فرحان یوسف 19 ، حمزہ ظہور 18
اورمحمد صیام 13،نقاب شفیق 12، شایان 7 اور سبحان نے 2 رنز بنائے۔

بھارتی بائولنگ
بھارت کی جانب سے دیپش نے 3 وکٹیں حاصل کیں ، خلان پٹیل اور ہنیل پٹیل کے حصے میں 2 ، 2 وکٹیں آئیں ، کنشک چوہان نے ایک وکٹ لی۔
بھارتی بیٹنگ
348 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارتی بلے بازوں کی پاکستانی بائولنگ لائن کے سامنے ایک نہ چلی ، دپیش 36 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ،سوریا ونشی 26 ،خلان پٹیل 19، جارج 16اور کندو 13 رنز ہی بناسکے۔بھارت کے 6 بیٹرز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔
پاکستانی بائولنگ
پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 4 وکٹیں حاصل کیں ، محمد صیام ، عبدالسبحان اورحذیفہ احسن نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں

