گوجرانوالہ میں خونی کھیل پتنگ بازی کا سلسلہ جاری، شہر کے پوش علاقوں میں پتنگ بازی عروج پر پہنچ گئی، پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔
گوجرانوالہ میں پابندی کے باوجود بو کاٹا کا سلسلہ جاری ہے، منچلوں نے پتنگ بازی کی پابندی ہوا میں اڑا دی، شہر کے پوش علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ باغبانپورہ گرجاگھ نوشہرہ روڈ حافظ آباد روڈ سمیت دیگر علاقوں میں پتنگ بازی جاری ہے۔
آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے جگمگا اٹھا۔ پولیس لمبی تان کر سو گئی، منچلے چھتوں پر گانے لگا کر پتنگ بازی کرنے لگے لیکن پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔