وزیراعظم عمران خان سری لنکا پہنچ گئے، کولمبو ائیرپورٹ پر استقبالیہ تقریب

وزیراعظم دو روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے۔ کولمبو ائیرپورٹ پر عمران خان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ہوئی، جس میں وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، چاق چوبند دستوں اور توپوں نے سلامی دی

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی ذلفی بخاری ہیں۔ منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے، وزیراعظم سری لنکا کے صدر اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے، اعلیٰ سطح کی ملاقوں کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، صحت ، تعلیم، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف امور میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف امور میں مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

عمران خان جوائنٹ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیرِاعظم عمران خان کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔

 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان سپر لیگ 6، کراچی میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا آج بڑا ٹاکرا

Tue Feb 23 , 2021
کراچی میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین آج شام سپر مقابلہ ہونے جا رہا ہے، دونوں ٹیمیں شام سات بجے نیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، سلطانز کے دیوانے اپنی ٹیم کی جیت کیلئے پرامید ہیں۔ شہر قائد میں پاکستان کرکٹ کے بڑے برانڈ پی ایس ایل […]

You May Like

کیلنڈر

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031