گلشن حدید سے افسوسناک واقعہ‎

گلشن حدید سے لڑکی کے مبینہ اغوا اور زیادتی کیس میں ڈراپ سین

کراچی (کاشف علی ڈپٹی بیرو چیف ای این این نیوز)
کراچی  کے علاقے گلشن حدید سے لڑکی کے مبینہ اغوا اور ڈیفنس لے جاکر زیادتی کرنے کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی، فوٹیج میں لڑکی کو گھومتے پھرتے دکان میں خرید وفروخت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کا تفیشی افسر نے 164 بیان عدالت میں جمع کروادیا جس کے مطابق لڑکی کا کہناہے کہ مجھے سمیع ،فواد ،عمیر نے بلیک میل کیا اور تصویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں۔

لڑکی نے بیان میں کہا کہ 9 فروری کو عمیر بھٹو مجھے بائیک پر دھوکے سے گھر لے گیا اور کہا کہ  شادی کروں گا اور میرے ساتھ زبردستی کرنا شروع کردی۔

تفتیشی افسر کو دیے گئے بیان میں لڑکی نے کہا کہ  صبع ہوتے ہی عمیر بھٹو نے شادی سے انکار کردیا اور کہا کہ میں پولیس افسر کا بیٹا ہوں، میرا نام لیا تو تمھارے پورے خاندان کو تبادہ کردوں گا۔

پولیس حکام کا کہناہے کہ لڑکی کے بیان کی روشنی میں تفیش جاری ہے،فواد،سیمع ،عادل،سمیر گرفتار ہیں جبکہ  عمیر بھٹو ضمانت پر ہے۔

پولیس حکام کے مطابق تفتیش میں لڑکی کیساتھ گینگ ریپ اور اغوا کے شواہد نہیں ملے۔

Posted in Uncategorized

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ڈیرہ غازی خان : تھانہ گدائی پولیس کا ڈاکوؤں سے ٹاکرا ،ایک ڈکیت گرفتار‎

Sat Feb 27 , 2021
ڈیرہ غازی خان  : مزمل خان ۔  نمائندہ تھانہ گدائی پولیس کا ڈاکوؤں سے ٹاکرا ،ایک ڈکیت گرفتار!!! تفصیلات کے مطابق۔ ڈیرہ غازی خان شہر سے آج صبح موٹرسائیکل ڈکیٹی ہوا ڈاکو چھینا گیا موٹرسائیکل لےکر پل ڈاٹ شکور آباد کی جانب فرار ہوئے تو گدائی پولیس سے ٹاکرا ہوگیا […]

کیلنڈر

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031