حکومت ٹرانسپورٹرز کو در پیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں‎

بہاولپور : چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ  ۔ ڈسٹرکٹ رپورٹر
احمد پور شرقیہ ( ) آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے نائب صدر ملک اصف اعوان نے اپنے لیگل ایڈوائزر سہیل خان دریشک اور معروف ٹرانسپورٹر محمد عمران  کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹرانسپورٹرز کو در پیش  مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے ،
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز طببقہ ملکی معیشت میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے مگر افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ کرپٹ مافیا  ٹرانسپورٹرز کو بلیک میل کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے ، انہوں نے کہا کہ انہیں  مختلف قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ،  مخالفین ان کی مقبولیت اور شہرت سے حسد کرکے ان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا ان کی جمع پونجی ہتھیانے کے پے درپے ہے مگر سازشی عناصر سن لیں کہ ان کے تمام سازشی پروپیگنڈے ناکام ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ ان کی شہرت اور ساکھ کو نقصان کو پہنچانے والوں کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائے گی
 ٹرانسپورٹرز رہنماء کے لیگل ایڈوائزر سہیل خان دریشک نے کہا کہ ملک آصف اعوان کا آبائی پیشہ زمیندارہ اور ٹرانسپورٹ سے منسلک ہے ان کے خلاف بلیک میلر مافیا اور منفی سازشی عناصر کو منہ کی کھانا پڑے گی اس سلسلہ میں تمام تر قانونی دستاویزات تیار کرلی گئی ہیں
 اور ان جے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جارہی ہے انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں بھی ٹرانسپورٹرز اور کاروباری طبقہ کو بلاوجہ تنگ کیا جارہا ہے وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نوٹس لیکر ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کریں اور انہیں ایسے عناصر سے تحفظ فراہم کریں
بہاولپور : چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ  ۔ ڈسٹرکٹ رپورٹر
Posted in Uncategorized

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسٹام فروشی کے کمپیوٹرائزڈ کارڈ تقسیم‎

Thu Feb 11 , 2021
 بہاولپور : چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ ڈسٹرکٹ رپورٹر احمدپورشرقیہ تحصیلداروسب رجسٹرار محمدظفرعلی مغل رجسٹری عامرفاروق کے ہمراہ اپنے دفتر میں اسٹام فروشوں محمدمکی حیدرجلوانہ،زاہدسلیم،محمدظفربھٹہ اور محمداسلم ٹانوری سمیت اسٹام لائسنس تجدیدمکمل ہونے کے بعد تحصیل بھر کے 52اسٹام فروشوں میں سال 2021؁کے اسٹام فروشی کے کمپیوٹرائزڈ کارڈ تقسیم کیے۔ تحصیل […]

کیلنڈر

October 2024
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031