رپورٹ راجہ کامران منیر : کلرسیداں
صحت کارڈ کے حوالے سے اہم معلومات :-
صحت کارڈ سے دو طرح کے علاج ہوتے ہیں
1- ثانوی علاج
2- ترجیحی علاج
(ثانوی علاج)میں زچگی شامل ہے جسمیں
نارمل ڈیلیوری ، C سیکشن / آپریشن ، زچگی کی پیچیدگیاں ، پیدائش سے پہلے چار بار معائنہ ، پیدائش کیبعد ایک بار معائنہ ، نوزائیدہ بچے کا ایک بار معائنہ ،
اسمیں داخلے سے ایک دن قبل کی کی ادویات ، اور ہسپتال سے اخراج کیبعد مزید پانچ دن کی ادویات بھی شامل ہیں ۔
(ترجیحی علاج میں شامل بیماریاں)
امراض قلب کا علاج ،
ذیابیطس سے متعلق پیچیدگیوں کا علاج ،
حادثاتی چوٹیں یعنی ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ کا علاج ،
سڑک کے حادثے علاج ،
دل ، جگر ، گردے پھیپھڑوں کا علاج ،
یرقان کا علاج ،
کالے یرقان کا علاج ،
کینسر کا علاج ،
اعصابی نظام کی جراحی،
آخری درجے ہر گردوں کی بیماری کا علاج
ترجیحی علاج میں ہسپتال کے اخراج کیبعد ایک بار مفت معائنے کی سہولت بھی موجود ہے ۔۔۔
یہ وہ تمام بیماریاں ہیں جنکا علاج صحت کارڈ کے ذریعے ممکن ہے ۔۔۔
مقرر کردہ ہسپتال میں پہنچتے ہی صحت سہولت پروگرام کا نمائندہ ہسپتال کے اسقبالیے پر آپکی رہنمائی کے لیے موجود ہو گا