وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ وفاق خیبر پختونخوا حکومت کو 15 سال میں 8,404 ارب روپے ادا کر چکا ہے۔
وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا کو 2010 تا نومبر 2025 وفاق سے8.4 کھرب روپے مل چکے ہیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبر پختونخوا کو 5,867 ارب روپے منتقل کیے گئے، 17 دسمبر کو خیبر پختونخوا حکومت کو این ایف سی کی مد میں 46.44 ارب روپے جاری کیے گئے۔
2010 سے دہشت گردی کے اضافی بوجھ پر خیبر پختونخوا حکومت کو اضافی 1 فیصد ملا ، خیبر پختونخوا حکومت کو اب تک 705 ارب روپے فراہم کیے جا چکے ہیں۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ 2010 سے اسٹریٹ ٹرانسفرز میں 482.78 ارب روپے رائلٹی، جی ڈی ایس اور ایکسائز کی مد میں خیبرپختونخوا کو ملے، ضم شدہ اضلاع کیلئے وفاق نے اپنے حصے سے 2019 سے اب تک 704 ارب روپے منتقل کیے۔

