تحصیل ظفروال : سٹی کرائم رپورٹر ۔ رانا محمد شفیق
باتسلیمات دفترضلعی افسر اطلاعات،حکومت پنجاب،نارووال
نارووال : وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کی طرف سے ناجائز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون
ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن کی موجودگی میں ناجائزتجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیاگیا۔اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور کاروئی کی گئی۔قبضہ مافیا کے خلاف تینوں تحصیلوں میں مجموعی طورپر 680کنال اراضی واگزار کرالی گئی،29 کروڑ مالیت کی اراضی واگزار کرائی گئی۔ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن نے اس موقع پر کہا کہ قبضہ مافیا کے دن گنے چاچکے ہیں،ناجائز قابضین کسی رورعایت کے مستحق نہیں،انہوں نے کہاکہ قبضہ مافیا اپنا قبلہ درست کرلےاورقبضہ مافیا کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رھے گا
آپریشن میں محکمہ ریونیو سمیت تحصیل آفیسرز،میونسپل کمیٹیز کے افسران اور پولیس فورس نے بھاری تعداد میں حصہ لیا۔