کراچی (کاشف علی ڈپٹی بیرو چیف ای این این نیوز)
کراچی کے علاقے گلشن حدید سے لڑکی کے مبینہ اغوا اور ڈیفنس لے جاکر زیادتی کرنے کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی، فوٹیج میں لڑکی کو گھومتے پھرتے دکان میں خرید وفروخت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کا تفیشی افسر نے 164 بیان عدالت میں جمع کروادیا جس کے مطابق لڑکی کا کہناہے کہ مجھے سمیع ،فواد ،عمیر نے بلیک میل کیا اور تصویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں۔
لڑکی نے بیان میں کہا کہ 9 فروری کو عمیر بھٹو مجھے بائیک پر دھوکے سے گھر لے گیا اور کہا کہ شادی کروں گا اور میرے ساتھ زبردستی کرنا شروع کردی۔
تفتیشی افسر کو دیے گئے بیان میں لڑکی نے کہا کہ صبع ہوتے ہی عمیر بھٹو نے شادی سے انکار کردیا اور کہا کہ میں پولیس افسر کا بیٹا ہوں، میرا نام لیا تو تمھارے پورے خاندان کو تبادہ کردوں گا۔
پولیس حکام کا کہناہے کہ لڑکی کے بیان کی روشنی میں تفیش جاری ہے،فواد،سیمع ،عادل،سمیر گرفتار ہیں جبکہ عمیر بھٹو ضمانت پر ہے۔
پولیس حکام کے مطابق تفتیش میں لڑکی کیساتھ گینگ ریپ اور اغوا کے شواہد نہیں ملے۔