معروف بھارتی اداکار عمران ہاشمی نے بالی وڈ فلم انڈسٹری کو جعلی قرار دے دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران عمران ہاشمی نے بالی وڈ کو جعلی قرار دینے کی وجہ بتاتے ہوئے اس بات سے اتفاق کیا کہ یہاں ہر کوئی سامنے تو آپ کی تعریف کرتا ہے لیکن پیٹھ پیچھے آپ کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتا ہے ۔
عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کسی بھی شخص کی ذاتی زندگی اس کے پیشے سے زیادہ اہم ہونی چاہئے ۔ انہوں نے فلموں میں کام کے علاوہ انڈسٹری کی چکاچوند سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوستوں اور گھر والوں کی وجہ سے الگ تھلگ رہتے ہیں،کام کے بعد انڈسٹری سے دور رہنے کی وجہ سے انہیں اپنی سنجیدگی کو برقرار رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے ۔