کھپرو : ( عبید اللہ خان . پریس رپورٹر )
کھپرو میں مصنوعی مہنگائی کے خلاف شہریوں کا شہید چوک پر احتجاج مظاہرہ
اسسٹنٹ کمشنر کھپروکے آفس کے سامنے دھرنا اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف سخت نارا بازی
تفصیل کے مطابق کھپرو کے شہریوں نے شہید چوک پر مصنوعی مہنگائی اور منافع خورو اور آٹا چکی مالکان کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا
جس میں چودری لیاقت علی راجپوت۔اقبال راجڑ۔غلام علی راجڑ۔آزاد کبهر۔مشتاق راجپوت۔حاکم راجڑ۔اور دیگر افراد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے تعلقہ کھپرو میں منافع خوروں نے مصنوعی مہنگائی کر کے عوام کو لوٹا جا رہا ہے پھلے ہی حکومت کی جانب سے مہنگائی عروج پر ہے پر اس کے بعد منافع خور اپنی مرضی کا ریٹ میں اشیا خورد نوشہ میں بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے
جس کی شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو شکایات کی پر کوئی بھی کروائی نہیں کی گئی شہریوں نے مزید کہا کے پنجاب میں آٹا 1600 سو روپے من آٹا فروخت ہو رہا ہے پر افسوس صوبائی حکومت ریٹ کم کرنے میں ناکام رہی
کھپرو میں آٹا 2600 روپے من فروخت ہو رہا ہے شہریوں نے یہ الزام لگاتے ہوے کہا کے وزیرے خوراک ہری رام جو اپنے من پسند افراد کو نواز رہا ہے آٹا کہاں سستا ہو گا اور دیگر اشیا خورد نوشہ جس میں مرغی۔بڑے کا گوشت۔انڈے۔چنی۔سبزی۔آئل۔گھی۔اور دیگر ضرورت اشیا کا من پسند ریٹ میں فروخت ہو رہا ہے
مارکیٹ کمیٹی کھپرو میں غیر فل ہے اور افسران کوئی بھی کروائی نہیں کرتے شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے پر کنٹرول کی یقین دہانی کرائی اس کے بعد شہریوں نے احتجاج ختم کیا