عمر خان ۔ نمائندہ enn
پنحاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021
پچاس ہزار سے کم آبادی والا علاقہ اب ٹاؤن کمیٹی کی بجائے ویلیج کونسل بن جائے گا
اس بل کی روح سے پچاس ہزار سے کم آبادی والی تمام ٹاؤن کمیٹیاں ختم
ویلیج کونسل اور نیبرہڈ کونسل میں چیئرمین و وائس چیئرمین کا الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پرہوگا۔
چیئرمین وائس چیئرمین کا انتخاب عوام کے ووٹوں سے ہوگا۔
ایک ووٹ چیئرمین وائس چیئرمین کیلیے مشترکہ ہوگا
سات جنرل کونسلر براہ راست عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونگے وارڈ کی بجائے اوپن ووٹ ہوگا۔پہلے سات نمبرپرآنے والے امیدوار بالترتیب کونسلر بن جائیں گے
ایک سیٹ یوتھ کونسلر کی ایک سیٹ مزدور کسان کی اور ایک سیٹ خواتین کیلیے ہوگی۔
کسی علاقے میں اقلیتی آبادی ہونے کی صورت میں ایک سیٹ غیرمسلم کمیونٹی کیلیے ہوگی۔
ہرووٹر پانچ ووٹ کاسٹ کرے گا۔
1. چیئرمین وائس چیئرمین مشترکہ ووٹ
2. جنرل کونسلر کیلیے
3.یوتھ کونسلر کیلیے
4. مزدور کسان کیلیے
5.خواتین کیلیے