میرپورخاص۔ ایس ایچ او محمود آباد اور سی آئی اے پولیس کی کامیاب کاروائی

طلعت عارف ۔ نمائندہ enn

میرپورخاص۔ ایس ایچ او محمود آباد اور سی آئی اے پولیس کی کامیاب کاروائی

کراچی سے عمرکوٹ اسمگل ہونے والی 96 کلو گرام اعلی کوالٹی کی منشیات ( افیم) برآمد

تفصیلات کے مطابق، خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او محمود آباد، ایس آئی نظیر ھالیپوٹو نے سی آئی اے پولیس کے ساتھ ایک مشترکہ کاروائی میں 96 کلوگرام (دو من سولا کلو گرام) اعلی کوالٹی کی افیم برآمد کر لی۔ جسکی انٹرنیشنل قیمت 80 کروڑ بتائی جاتی ہے۔ ملزم محمد اصغر ولد طفیل احمد *جیپ کے زریعے منشیات کراچی تا غلام نبی شاہ ضلع عمرکوٹ براستہ میرپورخاص اسمگل کر رہا تھا۔ ملزم پیشہ سے کار مکینک ہے جس نے جیپ میں پوشیدہ خانوں میں منشیات چھپائی تھی۔ البتہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگل کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ملزم کو جیپ ایکسیڈینٹ کے بعد گرفتار کر لیا۔ گروہ سے منسلک دوسرے لوگو ں کی تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں مقدمہ نمبر 27/2021 زیر دفعہ 9C اندراج محمودآباد تھانے پر کر لیا گیا ہے۔

 

 

طلعت عارف ۔ نمائندہ enn
Posted in Uncategorized

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی : رحمن ڈکیت کا بیٹا منشیات فروشی میں گرفتار

Thu Apr 1 , 2021
کراچی : رحمن ڈکیت کا بیٹا منشیات فروشی میں گرفتار کراچی : ( کاشف علی ای۔این ۔این نیوز کراچی میں رحمن ڈکیت کا بیٹا منشیات فروشی میں گرفتار   سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سرفراز نواز شیخ نے کہا کہ ‘کلاکوٹ پولیس نے منشیات فروش سربان کو لیاری کے […]

کیلنڈر

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031