ڈی آر سیز عوامی تنازعات اور پرانی دشمنیوں کو حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں

شیر گڑھ ( عبداللہ ۔ پریس رپورٹر ای این این نیوز مردان)

ڈی آر سیز عوامی تنازعات اور پرانی دشمنیوں کو حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

ڈی آر سی کو مزید فعال بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائینگے،پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔

ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ کا ضلع بھر کے ڈی آر سیز کے چیئرمین اور ممبران کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں خطاب
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ کا ضلع مردان کے تمام ڈی آر سیز کے چیئر مین اور ممبران کیساتھ پولیس کلب پولیس لائن میں اجلاس منعقد کی گئی۔ اجلاس میں تمام سرکل ایس ٖڈی پی اوز و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے اجلاس میں خیبر پختونخوا پولیس کا پختونوں کے روایتی جرگہ دستور اور ڈی آر سی کے قیام اور کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ تنازعات میں فریقین کو باہمی رضامندی سے مصالحتی کونسل کے پاس بھیجاجائے اور تنازعہ حل کرنے کیلئے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مصالحتی کونسل کے ممبران فریقین کے مابین غیر جانبداری،انصاف پر مبنی مصالحتی کردار اداکرے

جس سے تنازعات بر وقت حل ہوکر اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہوگی اور معاشرے میں امن وامان بھی قائم ہوگا

جبکہ ڈی آر سی کو مزید فعال بنانے کیلئے اقدامات اورپولیس افسران کو ڈی آر سی کیساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کیلئے ہدایات بھی جاری کئے گئے۔ اجلاس میں ڈی آر سیز چیئر مین نے کارکردگی رپورٹ پیش کی اور ممبران نے ڈی آر سی کو مزید فعال بنانے کیلئے اپنے مفید مشورے اور تجاویز بھی پیش کیے۔

Posted in Uncategorized

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مسلم یوتھ ونگ تحصیل تخت بھائی کے جائنٹ سیکرٹری شاہ خالد مہمند میڈیا کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں

Fri Feb 26 , 2021
مردان ( عبداللہ پریس رپورٹر ای این این نیوز ) مسلم یوتھ ونگ تحصیل تخت بھائی کے جائنٹ سیکرٹری شاہ خالد مہمند میڈیا کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930