بہاولپور : چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ ڈسٹرکٹ رپورٹر
احمدپورشرقیہ تحصیلداروسب رجسٹرار محمدظفرعلی مغل رجسٹری عامرفاروق کے ہمراہ اپنے دفتر میں اسٹام فروشوں محمدمکی حیدرجلوانہ،زاہدسلیم، محمدظفربھٹہ اور محمداسلم ٹانوری سمیت اسٹام لائسنس تجدیدمکمل ہونے کے بعد تحصیل بھر کے 52اسٹام فروشوں میں سال 2021کے اسٹام فروشی کے کمپیوٹرائزڈ کارڈ تقسیم کیے۔
تحصیل وسب رجسٹرار محمدظفرعلی مغل نے اسٹام فروشوں کو خصوصی ہدایات جاری کیں کہ اسٹام فروش صارفین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔اسٹام فروشی کی مدمیں مصنوعی قلت اورمصنوعی گرانی سے گریز کریں اور اسٹاموں کی فروخت کو سرکاری ریٹ پر یقینی بنائیں۔کوئی بھی اسٹام فروش اصل بندے کے بغیر کسی کو بھی اسٹام جاری نہ کریں
ہرماہ اسٹام فروشوں کے ریکارڈ کو چیک کیاجائے گا۔ریکارڈ درست نہ ہونے کی صورت میں اسٹام فروش کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے لائسنس کو کینسل کردیاجائیگا۔ حکومتی احکامات کے مطابق کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کویقینی بنائیں، ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ اسٹام فروش محمدمکی حیدرجلوانہ نے تحصیل وسب رجسٹرار محمدظفرعلی مغل کودرخواست پیش کی کہ گزشتہ کچھ ماہ سے اسٹام فروشوں کو اسٹاموں کا اجراء بہاولپور سے کیا جاتاہے۔
جس میں اسٹام فروشوں کو شدیدمشکلات درپیش آتی ہیں اگر اسٹام فروشوں کو اسٹام پہلے کی طرح احمدپورشرقیہ خزانہ کے دفتر سے اجراء کیے جائیں تو اسٹام فروشوں کی مشکلات حل ہونے کے ساتھ ساتھ اسٹام بھی باآسان حاصل کرسکیں گے۔