جتوئی : شاندار ریلی 5فروری یوم یکجہتی کشمیر

نعیم شہزاد ۔ نمائندہ

جتوئی میں اہلسنت والجماعت جمیعت علماء اسلام (س) کی طرف سے چوک فاروق اعظم سے مولانا قاری محمد بلال کی زیر صدارت ایک شاندار ریلی 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالےسے نکالی گئی جو مختلف چوکوں سے گزرتے ہوۓ کلمہ چوک , چوک نوریہ فریدیہ اور اور آخر میں چوک عثمان غنی پر پہنچی ریلی میں پاکستان , پاک فوج اور کشمیریوں کے حق میں نعرے لگاۓ گئے

اس کے علاوہ ریلی کے مقررین ریلی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیری ہمارے بہن بھائی ہیں

کشمیریوں پر مودی سرکار نے جو ظلم ڈھاۓ ہوۓ ہیں انہیں بند کیا جائے کشمیر کی حق خود ارادیت کیلئے اقوام متحدہ اپنا غیر جانبدارانہ کردار ادا کرے کیونکہ ہم یہ کہتے ہیں کہ کشمیر ہے جنت
جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی مقررین نے اس کے ساتھ ساتھ اپنے خطاب میں کہا کہ آج یوم وفات سیدنا صدیق اکبر بھی ہے

اور تمام مسلمانوں کا یہ مطالبہ ہے کہ حکومت وقت سیدنا صدیق اکبر سرکاری طور پر مناۓ اور اس دن کو عام تعطیل کے کی حیثیت دے کر مسلمانوں کی ترجمانی کی جاۓ ریلی میں موجود شرکاء سے مولانا محمد طیب قاسمی, مولانا راؤ عبداللہ, مولانا ابوبکر قاسمی اور مولانا عبدالحئی نے خطاب کیا ریلی میں صحافی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی

اور پولیس کی بھاری نفری نے ریلی کیلئےحفاظتی اقدامات احسن انداز میں کئے.

https://youtu.be/uloJbpBvf1c

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ٹبہ سلطان پور : 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر سٹی پریس کلب

Fri Feb 5 , 2021
عمر قریشی ۔ نمائندہ ٹبہ سلطان پور : 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر سٹی پریس کلب https://youtu.be/ZFyk3Wy31Yg

کیلنڈر

October 2024
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031