5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک عظیم الشان ریلی

سکھر : ڈپٹی ڈائریکٹر نیوز فائق علی راجڑی

( 5) فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی اوباڑو میں ہیومن رائٹس پروٹیکشن محب وطن آرگنائزیشن پاکستان ،ادارہ برائے انسانی حقوق ضلع گھوٹکی و ڈویژن سکھر کی جانب سے،
تفصیل کے مطابق
(5) فروری جمعتہ المبارک کے دن ہیومن رائٹس پروٹیکشن محب وطن آرگنائزیشن پاکستان ،ادارہ برائے انسانی حقوق کی جانب سے سے یومِ یکجہتی کشمیر ایک بڑی شاندار ریلی نکالی گئی، عظیم الشان ریلی کی قیادت صوبہ سندھ کے صدر لالا نبی بخش بھٹی اور فائق علی راجڑی نے کی، ریلی میں شریک سید غلام اکبر شاہ، اسسٹنٹ تحصیل دار مہتاب ملک، محمد قابل بھٹی، ایڈووکیٹ ارشد علی بھٹی ، عابد حسین رند، الطاف حسین رند، جاوید سولنگي، محمد رمضان آرائيں، حاجی میہر علی سومرو، کریم خان جتوئی، میر بھٹو، کرشن لعل، و دیگراں ریلی کے شرکاء سے صوبہ سندھ کے صدر لالا نبی بخش بھٹی و دیگراں عہدے داروں خطاب کرتے ھوئے کہا کہ (5) یومِ یکجہتی کشمیر کے دن ھم سب کا روڈوں پر آکر ریلی نکالنے کا مقصد یہ ھے کہ ھم آج بھی مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ھیں، ھم اقوام متحدہ کے میمبروں سے پروز مطالبہ کرتے ھیں کہ جتنا ھو سکے جلد از جلد کشمیر مسئلہ کو حل کیا جائے، اور کشمیری عوام پر تمام پابندیاں ھٹا کر، آزاد جینے کا مکمل حق دیا جائے،
مزید خطاب کرتے ھوئے کھا کہ،
کشمیری مسلمانوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی آج پوری پاکستانی قوم نے بھرپور طریقے سے یومِ یکجہتی منا کر دنیا کو بتا دیا ہے کہ وہ کل بھی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ تھے اور ہمیشہ رہیں گے، کشمیریوں کی آزادی کے لیے تڑپ اور قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائینگی، بھارت کے بڑھتے ہوئے ظلم و ستم، بھارتی درندے جس قدر کشمیروں پر اسی قدر جذبہ آزادی اور شوق شہادت بڑھتا جا رہا ہے ، رہنماﺅں نے مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کشمیر کے مسئلے پر بھرپور طریقے سے مسلمان ممالک کے ساتھ بات چیت کرے تاکہ تمام مسلمان ممالک یکجا ہوکر کشمیر سمیت دیگر مسلمان ممالک میں ہونیوالے ظلم و ستم کے خلاف بھرپور آواز بلند کر سکیں۔
آخر میں پاکستان افواج، کشمیری عوام، کے لئے دعائیں بھی مانگیں گئیں۔۔

https://youtu.be/HdsSsltXvBI

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ڈیرہ اللہ یار میں کشمیر کے حق میں ریلی

Fri Feb 5 , 2021
ڈیرہ اللہ یار میں کشمیر کے حق میں ریلی امداد علی کھوسہ ۔ نمائندہ Enn https://youtu.be/z8kd-2zrZB8

کیلنڈر

October 2024
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031