پیرمحل : ملک دلشاد ۔ نمانئدہ Ennنیوز
پیرمحل واھگی بھسی اڈا پر برائلر مرغی کی قیمت میں ہوشربا حد تک اضافہ ہو گیا ہے ۔ایک ہفتے کے دوران گوشت کی قیمت میں 55 روپے فی کلو گرام اضافہ ہو گیا ۔قیمت میں اضافہ کی وجہ سے عام آدمی کو مرغی کے گوشت کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
واھگی بھسی اڈا پر برائلر مرغی کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا .
ایک ہفتے کے دوران مرغی کے فی کلو گرام گوشت میں 55 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کو مرغی کے گوشت کی خریداری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
دوسری طرف پولٹری فارم مالکان کا کہنا ہے کہ پیداواری لاگت میں اضافہ ہونے ،طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔اسکے علاوہ پنجاب سے دوسرے صوبوں کو مرغی کی سپلائی کی وجہ سے بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
شہر کی سماجی تنظیموں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے