زبیر احمد . ای این این رپورٹر
آپ کو تازہ ترین خبر سے آگاہ کرتے ہیں کہ
ملتان میں سفاک مالک نے تنخواہ مانگنے پر ملازم کو بیمہانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مبینہ طور پر آگ لگادی۔
ملتان میں سفاک مالک نے تنخواہ مانگنے پر ملازم کو بیمہانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مبینہ طور پر آگ لگادی۔
پولیس کے مطابق ارشاد نامی لڑکا واپڈا ٹاؤن کے عمر اکرم کے گھر پر ملازمت کرتا تھا، ارشاد نے اپنی تنخواہ مانگی تو عمر طیش میں آگیا۔
سفاک مالک نے پہلے تو ملازم کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد مبینہ طور پر اسے آگ لگادی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی لڑکے کو نشتر ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کردیا جبکہ سفاک مالک کو گرفتار کرلیا ۔
دوسری جانب انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس (آئی جی) نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔