باجوڑ : ( نمائندہ خصوصی ۔ حمیم اللہ )
: باجوڑ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام ، پولیس زرائع
باجوڑ ۔سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا ۔ پولیس زرائع
پولیس اور سرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کے دن ضلع باجوڑ کے تحصیل وڑماموند علاقہ کگہ میں حساس اداروں کی اطلاعات پر باجوڑ سکاؤٹس کے اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری کے غرض سے رکھا گیا اسلحہ برآمد کرکے حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا ۔ برآمد ہونیوالے اسلحہ میں 19عدد دستی بم ، ایک عدد آرپی جی بندوق ، 11عدد راکٹ لانچرز ، 2عدد ریموٹ کنڑول بم ، 19عدددستی بم کے فیوز ،ایک عدد مخابرہ ، 16عدد 12.7ایم ایم کے جاجر اور دیگر ہتھیار شامل ہیں ۔