ڈپٹی کمشنر نارووال

ڈپٹی کمشنر نارووال

 

سٹی کرائم رپورٹر ۔ رانا محمد شفیق

نارووال 31 مارچ ضلعی انتظامیہ نارووال کے ترجمان نے ڈپٹی کمشنر نارووال کے حوالے سے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خفیہ طور پر بنائی گئی

ویڈیو کو جعل سازی اور بلیک میلنگ قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ریونیو کے بارے میں عشرت بی بی کی ایک درخواست متعلقہ قوائد و ضوابط کے تحت نمٹائی گی

جس نے مبینہ طور پر اپنے حصے کی وراثتی زمین فروخت کرکے دوسرے خسرے میں اپنا نام درج کرایا

اور گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اور مرد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر نارووال کے آفس میں پندرہ منٹ سے بحث و تکرار جاری رکھ کر خفیہ طور پر ویڈیو ریکارڈنگ کی جس کا مقصد ڈپٹی کمشنر نارووال کی شہرت کو نقصان پہنچانا تھا

اور درخواست گزار کی طرف سے بار بار دھمکیاں دے کر جان بوجھ کر ایسا ماحول پیدا کیا گیا

جس سے ڈپٹی کمشنر مشتعل ہوں اور ایسی ویڈیو ریکارڈ ہوسکے جس سے درخواست گزار معصوم ظاہر ہو ڈپٹی کمشنر نارووال کا منفی تاثر اجاگر ہو ترجمان نے واضح کیا کہ ویڈیو ایک سوچی سمجھی پلاننگ کا نتیجہ تھا

جس کا مقصد انتظامیہ اور سرکاری محکموں کو بدنام کرنا اور جعلی کاغذات کے ذریعے محکمہ مال کے ریکارڈ میں ردوبدل کرکے مالی مفاد حاصل کرنا تھا ضلعی انتظامیہ نارووال کے ترجمان نے اس غیر ذمہ دارانہ طرز عمل اور مجرمانہ حرکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہر لمحہ عوامی خدمت میں پیش پیش اور ضلع نارووال میں نیک نامی کے حامل ڈپٹی کمشنر نارووال کے خلاف جس طرح خفیہ ویڈیو تیار کی گئی یہ قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 15 منٹ کی ویڈیو ریکارڈ کی گئی لیکن بیپ لگا کر جو ویڈیو وائرل کی گئی اس میں یہ تاثر دیا گیا کہ شکایت کنندہ معصوم ہے اور ڈپٹی کمشنر نارووال کی طرف سے سخت رویہ اختیار کیا گیا ہے ترجمان نے کہا کہ اگر ڈپٹی کمشنر نارووال کے کسی فیصلے پر شکایت کنندہ کو اعتراض ہے اسے یہی سمجھایا جا رہا تھا کہ وہ کمشنر گوجرانوالہ سے اپیل کر سکتی ہے لیکن قانونی راستہ اختیار کرنے کے بجائے جعلسازی کے ذریعے ریونیو ریکارڈ میں نام اندراج کرانے والی خاتون نے خفیہ ویڈیو بنا کر ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کی جو کہ قابل مذمت ہے

سٹی کرائم رپورٹر ۔ رانا محمد شفیق
Posted in Uncategorized

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گزشتہ روز کنڈر کلے کھلی کچہری میں عوامی شکایات پر ایکشن

Sat Apr 3 , 2021
ندیم خان ۔ میڈیا رپورٹر گزشتہ روز کنڈر کلے کھلی کچہری میں عوامی شکایات پر ایکشن ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن Mir Reza Ozgen کی ہدایت پر ٹی ایم ائے نوشہرہ نے گاؤں کنڈر کلے میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا، بھاری مشینری اور سینٹری ورکرزگرینڈ صفائی کے […]

کیلنڈر

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031